امریکا میں ایک اور طیارہ گر کر تباہ

Webdesk
|
10 Mar 2025
پنسلوینیا: امریکی ریاست پنسلوانیا کی لنکاسٹر کانٹی میں چھوٹا طیارہ پارکنگ میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 5 افراد زخمی ہوگئے، اور ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
امریکی نیوز آٹ لیٹ سی این این کے مطابق مینہیم ٹان شپ فائر کے سربراہ اسکاٹ لٹل نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ سنگل انجن والا بیچ کرافٹ بونینزا طیارہ مینہیم ٹان شپ میں برادران ولیج ریٹائرمنٹ کمیونٹی کی جائیداد پر گر کر تباہ ہوا۔
اسکاٹ لٹل کے مطابق جہاز میں 5 افراد سوار تھے، جنہیں مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ پارکنگ میں گرنے سے تقریبا ایک درجن کاروں کو نقصان پہنچا ہے، ریٹائرمنٹ کمیونٹی کی عمارت کو کوئی ساختی نقصان نہیں پہنچا اور زمین پر موجود کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔
Comments
0 comment