16 hours ago
امریکا اور لیبیا میں غیر ملکی تارکین کی کشتیوں کو حادثہ، 16 جاں بحق، 4 پاکستانی بھی شامل

ویب ڈیسک
|
15 Apr 2025
لیبیا اور فلوریڈا میں تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنے کے حادثات میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 4 پاکستانیوں کی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں ۔
لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے وزارت خارجہ کو بھیجی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ لیبیا کے مشرقی علاقے میں سیریت شہر کے قریب ہراوا کوسٹ میں کشتی کو حادثہ12اپریل کو پیش آیا۔
ریسکیو حکام نے اب تک 11 لاشیں نکالی جن میں سے پانچ مصری شہری جبکہ 4 پاکستانی تھے اور ان میں سے دو کی شناخت ہوگئی ہے۔
ان میں سے تین کا تعلق منڈی بہاوالدین اور ایک کا گوجرانوالہ سے ہے،رپورٹ کے مطابق زاہد محمود ولد لیاقت علی کا تعلق گوجرانوالہ جبکہ سمیر علی ولد راجہ عبدالقدیر،سید علی حسین ولد شفقت الحسنین اورآصف علی ولد نذرمحمد کا تعلق منڈی بہاوالدین سے ہے، دو نعشوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔
دوسری جانب فلوریڈا کے قریب کشتی الٹنے سے 5 تارکین وطن کے ہلاک ہونے کا خدشہ، 4 بچ گئے۔
امریکی ساحلی محافظوں کے مطابق بہاماس سے فلوریڈا جانے والی ایک کشتی کے الٹ جانے سے کم از کم 5 تارکین وطن کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے جبکہ 4 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ واقعہ کو "ایک نامقام اسمگلنگ کوشش" قرار دیا گیا ہے۔
امریکی کوسٹ گارڈ نے 7 گھنٹے تک 1,240 مربع میل کے علاقے میں تلاش کے بعد سرچ آپریشن معطل کر دیا۔
25 فٹ کی کشتی اتوار کی صبح فلوریڈا کے اٹلانٹک ساحل سے 30 میل دور، سینٹ لوسی کے قریب الٹ گئی۔
مارٹن کاؤنٹی فائر ریسکیو کے مطابق 4 زندہ اور ایک مردہ باڈی صبح 10 بجے تک پانی سے نکال لی گئی۔
مارٹن کاؤنٹی شیرف ڈیپارٹمنٹ اور کوسٹ گارڈ نے کل 9 مسافروں کی تصدیق کی۔
Comments
0 comment