امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفان سے ہلاکتیں

امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفان سے ہلاکتیں

طوفان اور بارشوں سے اموات ہیوسٹن شہر میں ہوئیں، دونوں اموات ہیریس کاونٹی میں گھر پر درخت گرنے سے ہوئیں۔
امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفان سے ہلاکتیں

Webdesk

|

9 Jul 2024

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس کے ساحلی علاقوں میں طوفان سے 2 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق طوفان اور بارشوں سے اموات ہیوسٹن شہر میں ہوئیں، دونوں اموات ہیریس کاونٹی میں گھر پر درخت گرنے سے ہوئیں۔

128 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلی آندھی کے سبب کئی علاقوں میں درخت اکھڑ گئے اور مکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔

امریکی میڈیا کے مطابق طوفان کے سبب 27 لاکھ شہری بجلی سے محروم  ہوگئے  ہیں، طوفان کی شدت اب کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!