امریکی تجاویز مسترد، ایران نے اپنی شرائط پیش کردیں

امریکی تجاویز مسترد، ایران نے اپنی شرائط پیش کردیں

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جنگ بندی کیلیے پانچ شرائط رکھی گئی ہیں
امریکی تجاویز مسترد، ایران نے اپنی شرائط پیش کردیں

ویب ڈیسک

|

25 Mar 2026

ایران نے جنگ بندی کیلیے امریکا کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے جنگ بندی کے لیے اپنی شرائط واضح کر دی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ امریکی تجاویز کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد انہیں غیر مناسب قرار دیا گیا۔ ایران کا مؤقف ہے کہ جنگ بندی صرف اسی صورت ممکن ہوگی جب اس کی طے کردہ شرائط اور ٹائم لائن کو تسلیم کیا جائے۔

ایرانی حکام نے بتایا کہ جنگ بندی کے لیے پانچ بنیادی نکات رکھے گئے ہیں، جن میں سب سے اہم شرط یہ ہے کہ ایران کے خلاف جاری تمام فوجی کارروائیاں مکمل طور پر بند کی جائیں۔ دوسری شرط کے طور پر مستقبل میں کسی بھی ممکنہ جارحیت سے بچاؤ کے لیے مؤثر اور قابلِ عمل نظام کی تشکیل کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تیسری شرط میں جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کے ازالے اور معاوضے کی واضح ضمانت شامل ہے، جبکہ چوتھی شرط کے تحت پورے خطے میں جاری تمام محاذوں پر لڑائی کے خاتمے کی بات کی گئی ہے، جس میں مختلف اتحادی گروہوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

پانچویں شرط کے طور پر ایران نے آبنائے ہرمز سے متعلق اپنے خودمختار اختیار کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کرنے اور اس کی ضمانت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ان شرائط کی تکمیل کے بعد ہی جنگ بندی پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ماضی میں ہونے والے مذاکرات میں بھی ایران کو دھوکہ دیا گیا اور امریکا نے سنجیدہ مذاکرات کے بجائے فوجی کارروائی کا راستہ اختیار کیا۔

حکام نے مزید کہا کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے، ایران اپنی دفاعی کارروائیاں جاری رکھے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!