مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف میں بیٹھنے کے خواہش مندوں کیلیے خوش خبری
سعودی اتھارٹی نے اعلان کردیا

ویب ڈیسک
|
7 Mar 2025
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کرنے کے خواہش مندوں کیلیے آن لائن درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہوگیا ہے، دنیا بھر سے لوگ درخواست بھر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے امور کی جنرل اتھارٹی نے اعتکاف کے خواہش مند افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی پسند کی مسجد کا انتخاب کر کے درخواست جمع کروائیں۔
اس سروس سے متعلق آگاہی ویڈیو دیکھیں اور ان شرائط کا جائزہ لیں جن پر عمل کرنا ضروری ہے۔
اعتکاف کی شرائط
مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کرنے کے خواہش مند کی عمر 18 سال ہونی چاہیے۔
جنرل اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ اعتکاف کے اجازت نامے مفت جاری کیے جاتے ہیں، اور رجسٹریشن کی درخواست eserv.wmn.gov.sa پر جمع کروائی جا سکتی ہے۔
Comments
0 comment