مسجد اقصی میں 400 سے زائد یہودی داخل، فوج کا سخت پہرا

مسجد اقصی میں 400 سے زائد یہودی داخل، فوج کا سخت پہرا

فلسطینیوں کے مسجد الاقصی میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے
مسجد اقصی میں 400 سے زائد یہودی داخل، فوج کا سخت پہرا

ویب ڈیسک

|

15 Apr 2025

مقبوضہ یروشلم میں قائم مسجد اقصی میں فلسطینیوں کی نماز ادائیگی پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ 400 سے زائد یہودی آج صبح عبادت کیلیے داخل ہوئے ہیں۔

وفا نیوز ایجنسی کے مطابق، آج صبح یہودی بستیوں کے سینکڑوں باشندوں نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہو کر تلمودی رسومات ادا کیں اور "اشتعال انگیز" ٹورز کا اہتمام کیا۔

 رپورٹ کے مطابق، یہ گروہوں کی شکل میں مغربی دیوار کے قریب واقع مغربی دروازے (مغربی گیٹ) سے داخل ہوئے۔  

ادھر، اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں داخلے کی کوشش کرنے والے فلسطینی نمازیوں پر پابندیاں عائد کر دیں، ان کے شناختی کارڈز چیک کیے اور کچھ کو دروازوں پر ہی حراست میں لے لیا۔  

اگرچہ اس مقام پر یہودی مذہبی رسومات پر پابندی عائد ہے، لیکن بستیوں کے باشندے اکثر پولیس کے تحفظ کے تحت مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے ہیں۔  

مسجد اقصیٰ اسلام کا تیسرا مقدس ترین مقام اور فلسطینی قومی تشخص کی علامت ہے، جبکہ یہ یہودیت کا بھی مقدس ترین مقام سمجھا جاتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!