موت کا خطرہ، نیتن یاہو کا دفتر تہہ خانے میں منتقل
اسرائیلی وزیراعظم کا عدالت میں کیسز میں بھی پیش نہ ہونے کا امکان ہے۔
Webdesk
|
11 Nov 2024
تل ابیب: گزشتہ ماہ حزب اللہ کے اسرائیلی وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر حملے کے بعد نیتن یاہو نے اپنا دفتر بالائی منزل سے تہہ خانے میں منتقل کرلیا۔
غیرملکی خبررساں ادار کے مطابق نیتن یاہو نے بیٹے کی شادی غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔اسرائیلی وزیراعظم کا عدالت میں کیسز میں بھی پیش نہ ہونے کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں اسرائیلی وزیراعظم نے لبنان میں پیجر ڈیوائس حملوں اور حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ پر حملے اور انہیں شہید کرنے کا اعتراف کرلیا۔
Comments
0 comment