حکومت اگر ظلم بھی کرے تب بھی شہریوں کو احتجاج یا بغاوت کی اجازت نہیں، سعودی عالم
Webdesk
|
29 Nov 2024
ممتاز سعودی عالم دین شیخ عاصم الحکیم نے کہا کہ قرآن پاک ظالم حکمران کے خلاف بغاوت سے منع کرتا ہے۔
پاکستان سے ایکس سابقہ ٹوئٹر پر ایک صارف نے ان سے پوچھا کہ ملک میں احتجاج کے دوران 300لوگ مارے گئے ہیں، جب کہ ملک میں ہزاروں افراد کو احتجاج کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
جواب میں، شیخ عاصم الحکیم نے حکومت کے خلاف مزاحمت کے خیال کو مسترد کر دیا، چاہے وہ اپنے شہریوں کے ساتھ ظلم کرے۔
انہوں نے کہا کہ کسی ظالم رہنماء کے خلاف بغاوت کرنا یا احتجاج کرنا یا مظاہرہ کرنا جائز نہیں ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسلمان اکثر قرآن پاک کی تعلیمات کو نظر انداز کرتے ہیں، جو ان کے مطابق حکمرانوں کے خلاف مزاحمتی تحریکوں کی حوصلہ شکنی کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اس سے کوئی دلچسپی نہیں کہ قرآن یا سنت کیا کہتی ہے۔ وہ اپنی خواہشات کی پیروی کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی اسکالر عاصم الحکیم سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ مذہب کے بارے میں آن لائن بات چیت، ان کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے جانے جاتے ہیں۔
Comments
0 comment