رچرڈ گرنیل کو ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے گمراہ گیا کیا، ٹرمپ کے قریبی ساتھی کا مؤقف

رچرڈ گرنیل کو ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے گمراہ گیا کیا، ٹرمپ کے قریبی ساتھی کا مؤقف

رچرڈ گرنیل پاکستان کے عدالت انصاف پر اب یقین رکھتے ہیں، امریکی سرمایہ کار
رچرڈ گرنیل کو ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے گمراہ گیا کیا، ٹرمپ کے قریبی ساتھی کا مؤقف

ویب ڈیسک

|

30 Jan 2025

امریکی سرمایہ کار وفد کے سربراہ جینٹری بیچ نے انکشاف کیا ہے کہ رچرڈ گرینل کو ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے گمراہ کیا گیا تھا۔

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ اور ٹرمپ خاندان کے قریبی کاروباری ساتھی، جینٹری بیچ نے انکشاف کیا ہے کہ سابق امریکی سفارت کار رچرڈ گرینل کو ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کے بارے میں گمراہ کیا گیا تھا۔  

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جینٹری بیچ نے کہا کہ رچرڈ گرینل کے پاکستان سے متعلق سابقہ خیالات اس وقت کی ان کی معلومات پر مبنی تھے، تاہم اب ان کا مؤقف تبدیل ہو چکا ہے اور وہ پاکستان کو بہتر طور پر سمجھنے لگے اور پاکستان کے نظام انصاف پر یقین رکھتے ہیں۔

بیچ کا مزید کہنا تھا کہ رچرڈ گرینل کو مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیپ فیک ویڈیوز دکھائی گئیں، جن کی وجہ سے ان کے پاکستان کے سیاسی حالات کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا ہوئیں۔  

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے تحت امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز کرنا چاہتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو بہتر طور پر سمجھنے کی ضرورت ہے، تاکہ ماضی کی غلط فہمیوں کو دور کیا جا سکے۔  

پاکستان میں اپنی موجودگی کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے بیچ نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد سابق وزیر اعظم عمران خان کی صورتحال پر بات چیت کرنا نہیں بلکہ یہ واضح کرنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کی موجودہ سیاسی قیادت کا احترام کرتی ہے۔

یاد رہے کہ رچرڈ گرینل اس سے قبل عمران خان کی رہائی کے حق میں ٹویٹ کی تھی تاہم انہوں نے اب سوائے ایک کے باقی ٹویٹس ڈیلیٹ کردی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!