روسی صدر نے ٹرمپ کی تعریف میں بڑی بات کردی
Webdesk
|
29 Nov 2024
ماسکو: روسی صدر ولادی میر پوتین نے نو منتخب امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک بار پھرخیرسگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئیان کی سیاسی ذہانت کو سراہا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک تجربہ کار اور ذہین سیاستدان ہیں جو مسائل کا حل تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ایجنسی نے پوتین کے حوالے سے کہا کہ روس امریکہ کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔روسی صدر نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ روس کے ساتھ ٹرمپ کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
روسی صدر پوتین نے آستانہ کے اپنے سرکاری دورے کے دوسرے دن جمعرات کو اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی، جہاں انہوں نے زوردیا کہ جمعرات کو ان کے ملک کی طرف سے یوکرین پر کیا جانے والا بڑا حملہ امریکی حملوں کے جواب میں تھا۔
انہوں نے کیئف میں فوجی مراکز پر اورشینک ہائپرسونک میزائل سے حملہ کرنے کی دھمکی بھی دی۔اجلاس میں اپنی شرکت کے دوران پوتین نے کہا کہ ایسے ممالک کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جو ایک محفوظ، کثیر قطبی عالمی نظام کی تعمیر کی حمایت کرتے ہیں۔
Comments
0 comment