سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو دی گئی چھوٹ ختم کردی، ویزہ منسوخ ہوجائے گا

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو دی گئی چھوٹ ختم کردی، ویزہ منسوخ ہوجائے گا

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق ویزہ اجرا کے بعد ایک ماہ میں داخلہ لازمی ہوگا وگرنہ اجازت نامہ منسوخ ہوجائے گا
سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو دی گئی چھوٹ ختم کردی، ویزہ منسوخ ہوجائے گا

ویب ڈیسک

|

1 Nov 2025

سعودی عرب عرب نے عمرہ زائرین کیلیے پالیسی میں ایک اہم پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ ویزے سے متعلق اہم تبدیلی کرتے ہوئے مملکت میں داخلے کی مدت تین ماہ سے کم کر کے ایک ماہ کر دی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئی پالیسی آئندہ ہفتے سے نافذ العمل ہوگی، جس کے تحت عمرہ ویزا جاری ہونے کے بعد اگر زائر 30 دن کے اندر سعودی عرب میں داخل نہیں ہوتا تو ویزا خود بخود منسوخ تصور کیا جائے گا۔

سعودی حکام نے وضاحت کی ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق صرف مملکت میں داخلے کی مدت پر ہوگا، قیام کے دورانیے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

وضاحت میں کہا گیا ہے کہ عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچنے کے بعد اب بھی تین ماہ تک قیام کر سکیں گے۔

عمرہ و زیارت کی قومی کمیٹی کے مشیر احمد بجافر کے مطابق یہ فیصلہ موسمِ سرما میں حرمین شریفین میں رش کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ انتظامی دباؤ میں کمی لائی جا سکے۔

یاد رہے کہ اکتوبر میں سعودی حکام نے عمرہ ضوابط میں سختی کی تھی، جس کے تحت زائرین کے لیے رہائش کی پیشگی بکنگ اور "نسک" یا "مسار" ایپس کے ذریعے ٹرانسپورٹ کی تصدیق لازمی قرار دی گئی تھی۔

تاہم وزارت نے واضح کیا کہ اب کسی بھی قسم کے ویزے پر سعودی عرب آنے والے افراد اپنے قیام کے دوران عمرہ کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!