سعودی عرب نے پاکستانی سیاحوں کیلئے ویزا کی شرائط آسان کردیں

سعودی عرب نے پاکستانی سیاحوں کیلئے ویزا کی شرائط آسان کردیں

پاکستانی سیاح سعودی وزٹ ویزا کے حصول کیلئے 750امریکی ڈالر ماہانہ کریڈٹ یا اس کے مساوی رقم والے بینک اسٹیٹمنٹ جمع کراسکتے ہیں۔
سعودی عرب نے پاکستانی سیاحوں کیلئے ویزا کی شرائط آسان کردیں

Webdesk

|

3 Jul 2024

کراچی:  سعودی عرب نے پاکستانی سیاحوں کیلئے وزٹ ویزا کی شرائط میں نرمی کردی ہے۔ نئی شرائط کے تحت اب پاکستانی سیاح سعودی وزٹ ویزا کے حصول کیلئے 750امریکی ڈالر ماہانہ کریڈٹ یا اس کے مساوی رقم والے بینک اسٹیٹمنٹ جمع کراسکتے ہیں۔

 2023میں گزشتہ سال کے مقابلے 43فیصدزائد پاکستانی سیاحوں نے سعودی عرب کا وزٹ کیااور 2024میںسعودی عرب کو 27لاکھ پاکستانی سیاحوں کی سعودی عرب آمدمتوقع ہے۔

سیاحوں کی اس بڑھتی ہوئی تعداد کو سہولت فراہم کرنے کیلئے کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور ملتان میں 6تشہیر دفاتر قائم کیے گئے ہیں۔

 تشہیر کے دفاترمیں صارف دوست اور بہترین خدمات پیش کی جاتی ہیں جن میں ویزا درخواست کی رہنمائی، بائیومیٹرک اندارج، اسٹیٹس ٹریکنگ اور پاسپورٹ کی ڈیلوری شامل ہیں۔

طویل انتظا رسے بچنے کیلئے مسافر اپنے دورے سے پہلے تشہیر کی ویب سائٹ پراپائنٹمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے ٹرانزیٹ ویزابھی متعارف کرایا ہے جو سعودی ایئر لائن اور فلائی ناس کے ذریعے سعودی عرب آنے والے مسافروں کیلئے دستیاب ہے۔

اس ویزا کے ذریعے سیاح 96گھنٹے تک سعودی عرب کا دورہ کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ آن ارائیول ویزا ان مسافروں کیلئے دستیاب ہے جن کے پاس برطانیہ، امریکہ اور شینگن ویزا ہو۔

 سعودی عرب نے گزشتہ سال پاکستانی مسافروں کیلئے ایک سالہ ملٹی پل انٹری ویزا بھی متعارف کرایاہے ۔ اس ویزا کے تحت مسافر ایک سال کی مدّت میں سعودی عرب کے متعدد دوروںکے دوران ملک کے مختلف شہروں کی ثقافت اور قدرتی عجائبات سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

ایک سال کے ملٹی پل ویز اکے حامل پاکستانی مسافر عمرہ بھی کرسکتے ہیں۔یہ اقدام مقد س مقامات کے روحانی سفر اورباہمی ثقافت کو فروغ دینے کیلئے سعودی عرب کے عزم کو اجاگر کرتاہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!