سعودی عرب سے تعلقات خطے کے لیے اہم ہیں، ایران

سعودی عرب سے تعلقات خطے کے لیے اہم ہیں، ایران

سعودی عرب کے ساتھ تعلقات دونوں ممالک اور خطے کے عوام کے لیے اہم اور ضروری ہیں۔
سعودی عرب سے تعلقات خطے کے لیے اہم ہیں، ایران

Webdesk

|

13 Nov 2024

ریاض : ریاض میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات دونوں ممالک اور خطے کے عوام کے لیے اہم اور ضروری ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان تعلقات کو مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔ ریاض کے ساتھ تہران کے تعلقات کمزور نہیں بلکہ مزید مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات دونوں ممالک اور خطے کے عوام کے لیے اہم اور ضروری ہیں۔

محمد رضا عارف نے کہا کہ ہم ایران پر اسرائیلی حملے پر سعودی عرب کی مذمت کو سراہتے ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ مملکت کے ساتھ گہرے تعلقات میں علاقائی تعاون شامل ہو گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!