سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ، شدید زخمی

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ، شدید زخمی

کانٹی پراسیکیوٹر کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ کو ایک گولی لگی تھی۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ، شدید زخمی

Webdesk

|

14 Jul 2024

سابق امریکی صدر ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے تاہم ان کی جان محفوظ رہی جبکہ حملہ آور مارا گیا، واقعہ میں ایک شخص بھی اپنی جان گنوا بیٹھا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق امریکی صدر پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں منعقد ریلی کے شرکا سے خطاب کیلئے اسٹیج پر موجود تھے جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔گولی بظاہر ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی۔

تاہم ٹرمپ تقریر کے دوران گولیاں چلتے ہی نیچے جھک گئے اور ریلی میں بھگدڑ مچ گئی، چند ہی لمحے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کھڑے ہوئے، اپنا مکا ہوا میں لہرایا ، اس وقت ان کے دائیں کان پر خون کے نشانات دکھائی دے رہے تھے، فورا سیکرٹ سروس کے اہلکار ٹرمپ کو اپنے حصار میں لے کر موقع سے روانہ ہوگئے، واقعہ کے بعد ریلی فوری طور پر ختم کردی گئی۔

کانٹی پراسیکیوٹر کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ کو ایک گولی لگی تھی۔

امریکی میڈیا کا دعوی ہے کہ ریلی میں فائرنگ کے واقعے میں سابق امریکی صدر معمولی زخمی ہوئے ،ان کے کان پر خون کے نشانات دیکھے گئے  تاہم یہ زخم کس نوعیت کے ہیں اورکس وجہ سے ہوئے یہ واضح نہیں ۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرفائرنگ کرنے والے حملہ آور کو مار دیا گیا۔ ریلی میں جس رائفل سے فائرنگ کی گئی تھی وہ بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!