صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے یا نہیں؟ بائیڈن نے فیصلہ کرلیا

صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے یا نہیں؟ بائیڈن نے فیصلہ کرلیا

جوبائیڈن نے کہا کہ پہلے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دی، کسی بھی صدر سے زیادہ کام کیا ہے
صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے یا نہیں؟ بائیڈن نے فیصلہ کرلیا

Webdesk

|

7 Jul 2024

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ صدارتی مباحثے سے پہلے شدید بیمار تھا اس لیے کارکردگی متاثر ہوئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدارتی ڈیبیٹ کے بعد ایک انٹرویو میں امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ صدارتی مباحثے میں ٹرمپ کے بولنے کے دوران میرا مائیک بند تھا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ پہلے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دی، کسی بھی صدر سے زیادہ کام کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کی دوڑ سے باہر ہونے کی بات مکمل مسترد کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مباحثے میں جوبائیڈن کی کارکردگی بہتر نہ ہونے پر ڈیموکریٹک پارٹی میں خدشات بڑھ گئے ہیں کہ شاید جوبائیڈن دوسری مدت کے لیے فٹ نہیں ہوں گے۔

 اس لیے ان سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں دنیا بھر میں بھی ماہرین اس صدارتی مباحثے میں جوبائیڈن کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے نظر آئے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!