سفاک باپ نے سیاہ رنگت کی وجہ سے معصوم بچی کو قتل کردیا

سفاک باپ نے سیاہ رنگت کی وجہ سے معصوم بچی کو قتل کردیا

شوہر نے بعد میں بیوی شروانی کو بتایا کہ بچے کی موت دورے پڑنے سے ہوئی ہے۔
سفاک باپ نے سیاہ رنگت کی وجہ سے معصوم بچی کو قتل کردیا

Webdesk

|

7 Apr 2024

بھارت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں سفاک والد نے اپنی کمسن بیٹی کو اس کی سیاہ رنگت کی وجہ سے زہر دے کر مار ڈالا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کریمپوڈی پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس کی 18 ماہ کی بیٹی کو اس کی سیاہ رنگت کی وجہ سے مبینہ طور پر زہر دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ملزم کی شناخت مہیش کے طور پر کی گئی ہے جو پیٹسانے گنڈلا گاؤں کا رہنے والا ہے اور اس نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی اکشے کو زہر آلود پرسادم کھلایا۔

شوہر نے بعد میں بیوی شروانی کو بتایا کہ بچے کی موت دورے پڑنے سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شروانی نے سیاہ رنگت والے بچے کو جنم دینے پر اپنے شوہر اور سسرال والوں کا تشدد برداشت کرنے کی شکایت کی تھی۔

شروانی نے 31 مارچ کو بچے کو بے ہوش پایا اور ناک سے خون بہہ رہا تھا۔ بچے کو کریمپوڈی کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!