اسلامی ملک میں حجاب نہ کرنے پر بھاری جرمانے کا قانون منظور

اسلامی ملک میں حجاب نہ کرنے پر بھاری جرمانے کا قانون منظور

حجاب نہ کرنے پر 20 ماہ کی تنخواہ بطور جرمانہ 10 روز میں ادا کرنا ہوگی
اسلامی ملک میں حجاب نہ کرنے پر بھاری جرمانے کا قانون منظور

ویب ڈیسک

|

4 Dec 2024

تہران: ایرانی پارلیمنٹ نے نئے "حجاب اور عفت بل" کی منظوری دے دی ہے، جس میں خواتین کو حجاب پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ خلاف ورزی پر سخت سزائیں دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ میں منظور ہونے والے قانون کے مطابق خواتین کو غلط طریقے سے حجاب پہننے یا اسے عوام، سوشل میڈیا پر بالکل نہ پہننے پر 20 ماہ کی تنخواہ کے برابر جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور یہ جرمانہ دس روز میں ادا کرنا ہوگا۔

قانون کے مطابق جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ڈرائیونگ لائسنس منسوخ جبکہ مزید پابندیاں لگائی جائیں گی۔

نئے قانون میں سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خلاف ورزی کرنے والوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ قانون شکنی کرنے والوں کی شناخت ہوسکے۔

خواتین کے حقوق کے کارکنوں نے اس اقدام کو مسترد کرتے ہوئے ایرانی صدر پر زور دیا ہے کہ وہ اس قانون کو نافذ کرنے سے گریز کریں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ جون 2023 میں ایرانی حکام نے نگرانی کیمروں کا استعمال کرتے ہوئے ایکا سمارٹ مانیٹرنگ پروگرام شروع کیا تاکہ جرمانے یا قید کے باوجود حجاب کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کی شناخت کی جا سکے اور اُن کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!