اسرائیل امدادی ٹیم کو غزہ میں داخل ہونے سے روک رہا ہے، ترکیہ

اسرائیل امدادی ٹیم کو غزہ میں داخل ہونے سے روک رہا ہے، ترکیہ

اسرائیل غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کی تمام شرائط کا احترام نہیں کر رہا ہے۔
اسرائیل امدادی ٹیم کو غزہ میں داخل ہونے سے روک رہا ہے، ترکیہ

Webdesk

|

31 Oct 2025

انقرہ : ترکیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل امدادی ٹیم کو غزہ میں داخل ہونے سے روک رہا ہے۔

میڈیا کے مطابق ترکیہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ میں ملبے تلے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کی لاشوں کی تلاش میں حصہ لینے کے لیے جو امدادی ٹیم بھیجی ہے وہ ابھی تک اسرائیل کی جانب سے رفح پر مصر سے غزہ کی پٹی تک پہنچنے کیلئے گرین لائٹ کا انتظار کر رہی ہے۔

ترک وزارت دفاع نے بتایا کہ ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ پریذیڈنسی (اے ایف اے ڈی) مشن اب بھی سرحد پر انتظار کر رہا ہے اور اسرائیل نے ابھی تک داخلے کی اجازت نہیں دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کی تمام شرائط کا احترام نہیں کر رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!