اسرائیل سے تعلقات بہتر کرنے پر مجھے قتل کیا جاسکتا ہے، محمد بن سلمان
محمد بن سلمان کی امریکی کانگریس اراکین سے گفتگو
ویب ڈیسک
|
15 Aug 2024
امریکی میڈیا کا دعوی ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
امریکی میگزین نے اپنی رپورٹ میں دعو ی کیاہے کہ محمد بن سلمان نے کانگریس اراکین سے ٹیلی فونک گفتگو میں اس خدشے کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے اور امریکا کی حمایت کر کے اپنی جان داؤ پر لگائی ہے اور مجھے اس باعث قتل بھی کیا جاسکتا ہے۔
محمد بن سلمان نے کہا کہ اس خدشے کے پیش نظر میں چاہتا ہوں کہ اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا معاہدہ بھی طے کیا جائے۔ انہوں نے اس موقع پر سابق مصری صدر کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں بھی اسرائیل سے تعلقات کی بنیاد پر قتل کیا گیا۔
Comments
0 comment