اسرائیل اور حزب اللہ کے جنگ بندی کے باوجود ایک دوسرے پر حملے

اسرائیل اور حزب اللہ کے جنگ بندی کے باوجود ایک دوسرے پر حملے

حزب اللہ کی جانب سے بھی اسرائیلی فوج کی ایک چوکی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسرائیل اور حزب اللہ کے جنگ بندی کے باوجود ایک دوسرے پر حملے

Webdesk

|

3 Dec 2024

تل ابیب : اسرائیل نے سرحد سے دور جنوبی لبنان کے علاقوں پر حزب اللہ کے خلاف تازہ حملے کیے ہیں۔ نازک جنگ بندی کے دوران حزب اللہ کی جانب سے بھی اسرائیلی فوج کی ایک چوکی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے لبنان میں حزب اللہ کے درجنوں اہداف پر حملہ کیا، لیکن مزید کہا کہ اسرائیل جنگ بندی معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔

اسرائیلی بمبار میں جباع قصبے کے مضافات میں بصلیہ اور بوریج کے علاقوں اور جبل صافی کی چوٹیوں اور اقلیم التفاح کے علاقے لوئیزا اور ملیخ کے مضافات کو نشانہ بنایا گیا۔

 حومین الفوقا اور دیر الزہرانی کے درمیان کے علاقے کو دشمن کے حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس دوران کم اونچائی پر جنوبی علاقوں میں اندر تک اسرائیلی جاسوسی طیارے پرواز کرتے رہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!