' اسرائیل ایک سال میں صفحہ ہستی سے مٹ جائیگا'

' اسرائیل ایک سال میں صفحہ ہستی سے مٹ جائیگا'

وزیر دفاع نے غزہ کے حوالے سے جو اہداف مقرر کیے تھے ان میں سے کوئی بھی پورا نہیں ہوسکا۔
' اسرائیل ایک سال میں صفحہ ہستی سے مٹ جائیگا'

Webdesk

|

23 Aug 2024

تل ابیب:غزہ میں حماس کے ہاتھوں اپنی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے سابق میجر نے کہا ہے کہ ہم ایک ایسی دلدل میں پھنس چکے ہیں جہاں سے باہر نکلنا ناممکن ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کے سابق میجر جنرل یزہاک برک کا کہنا ہے کہ ہم ایسی جگہ پھنس چکے ہیں جہاں ایک طرف حماس کے ساتھ جنگ جاری ہے تو دوسری جانب ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر غزہ جنگ بندی مذاکرات ناکام ہوجاتے ہیں تو خطے میں نہ ختم ہونے والی جنگ چھیڑ سکتی ہے اور اسرائیل ہر جانب سے شدید خطرات میں گھیر جائے گا۔

اسرائیلی سابق میجر جنرل یزہاک برک نے مزید کہا کہ وزیر دفاع نے غزہ کے حوالے سے جو اہداف مقرر کیے تھے ان میں سے کوئی بھی پورا نہیں ہوسکا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!