اسرائیلی فورسز کی غزہ کے اسکول پر بمباری، 16فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کی غزہ کے اسکول پر بمباری، 16فلسطینی شہید

اسرائیل نے ہفتے کے روز وسطی غزہ میں بے گھر فلسطینی خاندانوں کو پناہ دینے والے فلاحی ادارے کے اسکول پر حملہ کیا۔
اسرائیلی فورسز کی غزہ کے اسکول پر بمباری، 16فلسطینی شہید

Webdesk

|

7 Jul 2024

اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، اسکول پر بمباری کے نتیجے میں 16فلسطینی شہید ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ہفتے کے روز وسطی غزہ میں بے گھر فلسطینی خاندانوں کو پناہ دینے والے فلاحی ادارے کے اسکول پر  حملہ کیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق نصیرات کیمپ میں قائم اسکول پر حملے کے نتیجے میں 16 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے غزہ سول ایمرجنسی سروس کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں بعض کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے جس کے باعث شہادتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!