اسرائیلی جنگی طیاروں اور ٹینکوں سے بمباری، 30 فلسطینی شہید
Webdesk
|
12 Nov 2024
تل ابیب: اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کے علاقے نصیرات میں ٹینکوں کی مدد سے ایک بڑی کارروائی شروع کر کے کم از کم 30 فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے، اس بڑے زمینی حملے کا ہدف نصیرات پناہ گزین کیمپ تھا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایک مقامی فلسطینی کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں نے اس وقت گولہ باری شروع کر دی جب وہ ایک پناہ گزین کیمپ کے علاقے میں داخل ہوگئے۔
یہ پناہ گزین کیمپ غزہ میں قائم کیے گئے آٹھ تاریخی پناہ گزین کیمپوں میں سے ایک ہے۔اسرائیلی ٹینکوں کی اس اچانک چڑھائی سے پناہ گزین کیمپ میں موجود خاندانوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
ایک اور فلسطینی زیک محمد کا اس کارروائی کے بارے میں کہنا تھا ٹینکوں کے علاقے میں آمد اچانک اور حیران کن تھی۔ علاقے کے لوگ اپنی جگہوں سے نکل نہ سکے اور ٹینکوں کی آمد اور گولہ باری کے دوران پھنس کر رہ گئے۔
البتہ کچھ کو بے بسی کے عالم میں علاقے سے ایک بار پھر نقل مکانی کرنا پڑی۔ یہ لوگ اسرائیلی فوج سے اپیل کر رہے تھے کہ انہیں اپنے علاقے سے نکلنے کا موقع دے۔ مگر ان کی سنی نہیں گئی۔
25 سالہ زیک محمد اس زیر حملہ آئے علاقے سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر مقیم ہے۔ اس نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو موبائل فون پر ایک ' چیٹ ایپ ' کے ذریعے یہ واقعات بتائے۔
Comments
0 comment