اسرائیلی وزیراعظم کی ایران کی تیل تنصیبات پر حملے کی دھمکی
نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل پر ایران کی جانب سے ایک اور حملہ ایرانیوں پر اربوں روپے کے ڈاکے کے مترادف ہوگا۔
Webdesk
|
13 Nov 2024
تل ابیب : اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پر حملے کی دھمکی دیدی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ایران کی جانب سے حملے کی صورت میں اسرائیل ایران کی تیل کی تنصیبات پر حملے کرسکتا ہے۔
اپنے بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل پر ایران کی جانب سے ایک اور حملہ ایرانیوں پر اربوں روپے کے ڈاکے کے مترادف ہوگا۔
نیتن یاہو نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل نے ایرانی تیل کی تنصیبات پر حملہ کردیا تو ایران میں معاشی تباہی آجائے گی۔
Comments
0 comment