طالبہ نے فیل ہونے پر زندگی کا خاتمہ کرلیا
کمرے سے ملنے والی ایک تحریر میں طالبہ نے لکھا تھا کہ ممی پاپا، پلیز مجھے معاف کردیں
![طالبہ نے فیل ہونے پر زندگی کا خاتمہ کرلیا](https://dialoguepakistan.com/ur/upload/media/posts/2025-02/13/tlbh-ny-fyl-hwny-pr-zndgy-kh-khtmh-khrly_1739456610-b.jpg)
Webdesk
|
13 Feb 2025
نئی دہلی : بھارت میں ایک طالبہ نے انجینیئرنگ یونی ورسٹی میں داخلے کے لیے ہونے والے ٹیسٹ میں ناکامی پر دل برداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 18 سالہ طالبہ ادیتی مشرا کی لاش اس کے ہاستل کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔ جہاں ٹیسٹ کی تیاری کے لیے مقیم تھی۔
کمرے سے ملنے والی ایک تحریر میں طالبہ نے لکھا تھا کہ ممی پاپا، پلیز مجھے معاف کردیں، میں کامیاب نہیں ہو پائی۔ یہ ہمرے رشتے کا اختتام ہے۔ آپ دونوں رونا نہیں۔ آپ نے مجھے بہت پیار دیا لیکن میں آپ کے خوابوں کو پورا نہ کرپائی۔
Comments
0 comment