ترک صدر کا ٹرمپ کے ساتھ ماسٹر اسٹروک
اردوان نے ٹیلی فون کر کے ٹرمپ کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا
ویب ڈیسک
|
19 Jul 2024
ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان نے سابق امریکی صدر اور صدارتی انتخابات میں امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر چند روز قبل ہونے والے قاتلانہ حملے پر خاموشی توڑ دی ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اردوان نے ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اُن پر ہونے والے حملے پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ خیریت دریافت کرتے ہوئے جلد صحت یابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
اردوان نے ری پبلکن پارٹی کا صدارتی امیدوار نامزد ہونے پر ٹرمپ کو مبارکباد بھی دی۔
Comments
0 comment