ٹرمپ کا ہم جنسی پرستی کی تعلیم کیلیے مختص فنڈ میں کٹوتی کا فیصلہ
ویب ڈیسک
|
11 Nov 2024
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہم جنس پرستی کیلیے مختص تعلیمی فنڈ میں کٹوتی کا اعلان کردیا۔
امریکی میڈیا کرپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے ہم جنس پرستی کے حوالے سے ایل جی بی ٹی کیو کے مضوعات کیلیے اسکولوں میں مختص وفاقی فنڈنگ میں کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ہم جنس پرستی کی تعلیم بچوں کیلیے نقصان دہ ہے۔ اسی کے ساتھ ٹرمپ نے ٹرانس جینڈر اور دیگر موضوعات کو ختم کرنے کا بھی اشارہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں امریکا میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں ٹرمپ نے تقریبا تمام ریاستوں سے کامیابی سمیٹی جبکہ وہ اپنی سوچ سے زیادہ الیکٹورل ووٹ لے کر صدر بننے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔
اپنی کامیابی کے بعد ٹرمپ نے حکومت چلانے کیلیے پالیسی سازی اور مختلف عہدوں پر لوگوں کی تقرری و تعیناتی کا عمل بھی شروع کردیا ہے۔
Comments
0 comment