ٹرمپ کا پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ، پیوٹن کی جنگ روکنے کی ہدایت

ویب ڈیسک
|
19 Mar 2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان دو گھنٹے طویل فون کال ہوئی، جس میں یوکرین اور روس کے درمیان جاری تنازعے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے جنگ بندی کے لیے کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ اس کے ساتھ ہی، یوکرین اور روس کے درمیان 175 جنگی قیدیوں کے تبادلے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ روس نے کچھ زخمی فوجیوں کو واپس کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔
روس نے یوکرائنی پاور پلانٹس پر 30 دن تک حملے نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ طویل مدتی جنگ بندی کے لیے ٹیکنیکل مذاکرات کی میزبانی ممکنہ طور پر سعودی عرب کرے گا۔ روس نے اپنے مطالبات کی فہرست بھی بھیج دی ہے۔
روس نے محصور یوکرائنی فوجیوں کو ہتھیار ڈالنے کی صورت میں زندگی کی ضمانت دینے کا اعلان کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کے لیے تیزی سے اور مؤثر اقدامات کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
دوسری جانب، یوکرائنی صدر ولودیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ لگتا ہے روس جنگ بندی کے لیے تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جنگ بندی کی امریکی تجویز پر صدر ٹرمپ سے بات کریں گے۔
زیلینسکی وائٹ ہاؤس میں مذاکرات کے دوران تاریخی جھڑپ کے مرکزی کردار تھے، جب وہ جنگ بندی پر تیار نہیں تھے۔ اس کے بعد انہیں وائٹ ہاؤس سے باہر نکال دیا گیا تھا، اور بعد میں زیلینسکی نے صدر ٹرمپ سے تحریری معافی مانگی تھی۔
یوکرین اور روس کے درمیان جاری تنازعے کے حل کے لیے بین الاقوامی کوششیں جاری ہیں، اور دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے لیے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔
Comments
0 comment