ٹرمپ کا ایران سے مالی لین دین پر چینی بینکوں پر بھی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی

ٹرمپ کا ایران سے مالی لین دین پر چینی بینکوں پر بھی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی

امریکی محکمہ خزانہ نے اب تک براہِ راست بڑے چینی بینکوں پر پابندیاں عائد نہیں کی ہیں۔
ٹرمپ کا ایران سے مالی لین دین پر چینی بینکوں پر بھی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی

Webdesk

|

28 Aug 2026

نیویارٹ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مالی اور تجارتی روابط رکھنے والے چینی بینکوں پر بھی پابندیاں عائد کرنے کا واضح عندیہ دے دیا ہے۔

وائٹ ہاس کے اوول آفس میں ایک تقریب کے دوران جب صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ ایران سے متعلق لین دین پر چینی بینکوں کے خلاف بھی پابندیاں عائد کریں گے، تو انہوں نے اس کا گول مول مگر معنی خیز جواب دیا۔

صدر ٹرمپ نے براہِ راست ہاں یا ناں میں جواب دینے کے بجائے صحافیوں سے کہا کہ کس نے کہا کہ میں ایسا نہیں کر رہا؟ آپ نہیں جانتے کہ میں یہ کر رہا ہوں یا نہیں۔ مجھے ہر چیز کا اعلان تو نہیں کرنا، ہے نا؟ ان کا یہ مبہم مگر سخت بیان بین الاقوامی حلقوں میں توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے اب تک براہِ راست بڑے چینی بینکوں پر پابندیاں عائد نہیں کی ہیں۔

تاہم وہ اس سے قبل چین اور ہانگ کانگ میں قائم متعدد ایسی کمپنیوں پر سزائیں اور پابندیاں عائد کر چکا ہے جن پر ایرانی حکومت اور اس کی مسلح افواج کی مالی یا تجارتی معاونت فراہم کرنے کے الزامات ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!