ٹرمپ نے اسمارٹ فون, لیپ ٹاپ سے ٹیرف ختم کردیا

ویب ڈیسک
|
13 Apr 2025
امریکی صدر ٹرمپ نے الیکٹرانکس مصنوعات پر ٹیرفز معطل کر دیے
غیر ملکی ذرائع کے مطابق، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسمارٹ فونز، کمپیوٹرز اور دیگر الیکٹرانک اشیا کی درآمد پر عائد ہونے والے جوابی محصولات (ٹیرفز) میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔
اس فیصلے سے ٹیکنالوجی سے متعلقہ مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق، یہ اقدام عالمی تجارت اور صارفین کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس سے نہ صرف امریکی مارکیٹ میں الیکٹرانک سامان کی دستیابی بہتر ہوگی، بلکہ صارفین کو مہنگائی کے بوجھ سے بھی کچھ ریلیف مل سکے گا۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ چھوٹ کس حد تک اور کب تک جاری رہے گی، تاہم اس فیصلے کو امریکہ کی تجارتی پالیسی میں ایک اہم تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment