واشنگٹن کے ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر بم کی اطلاع، تمام پروازیں معطل

واشنگٹن کے ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر بم کی اطلاع، تمام پروازیں معطل

طیارہ ٹرمینل سے دور لے جایا گیا ہے تاکہ متعلقہ ادارے مکمل طور پر تحقیقات کر سکیں۔
واشنگٹن کے ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر بم کی اطلاع، تمام پروازیں معطل

Webdesk

|

5 Nov 2025

واشنگٹن : امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر بم کی اطلاع ملنے کے بعد تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔

 یہ اطلاع ایک یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز سے متعلق تھی جو ایئرپورٹ پر لینڈ کرچکی تھی۔ حکام نے احتیاطی اقدام کے طور پر جہاز کو ایئرپورٹ کے مشرقی حصے میں منتقل کردیا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ پر ایک طیارے میں بم کی اطلاع ملی ہے، جس کے بعد فوری طور پر تمام مسافروں کو جہاز سے بحفاظت اتار دیا گیا۔

 ایف اے اے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارہ ٹرمینل سے دور لے جایا گیا ہے تاکہ متعلقہ ادارے مکمل طور پر تحقیقات کر سکیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!