واٹس ایپ کی متبادل ایپ لانے والی کمپنی کے مالک گرفتار

واٹس ایپ کی متبادل ایپ لانے والی کمپنی کے مالک گرفتار

فرانس میں اپنے نجی طیارے سے پہنچنے کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا
واٹس ایپ کی متبادل ایپ لانے والی کمپنی کے مالک گرفتار

ویب ڈیسک

|

26 Aug 2024

واٹس ایپ کی متبادل پیغام رسانی کی سوشل ایپلیکیشن ’ٹیلی گرام ‘ کے بانی کو گرفتار کرلیا گیا۔

ٹیلی گرام کے بانی چیف ایگزیکٹیو آفیسرپیول دروو کو شمالی فرانس کے ایئرپورٹ پر پولیس نےاُس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنے پرائیوٹ جیٹ سے فرانس پہنچے تھے۔ بورگیٹ ایئرپورٹ پر طیارہ لینڈ ہوتے ہی پولیس نے اُسے گھیر لیا تھا۔

پولیس کے مطابق پیول دروو کو ٹیلی گرام ایپلی کیشن سے متعلق عدالتی  وارنٹ کی روشنی میں گرفتار کیا گیا ہے جو پہلے جاری ہوئے تھے۔ ٹیلی گرام چیف پیول دروو کے خلاف تفتیش مبینہ طور پر ماڈیریٹرز کی کمی سے متعلق ہے جبکہ ان پر پر اپنی ایپلی کیشن پر مجرمان کے اکاؤنٹس کے خلاف ایکشن نہ لینے کا الزام عائد ہے۔

روس میں پیدا ہونے والے ٹیلی گرام چیف متحدہ عرب امارات اور فرانس کی شہریت رکھتے ہیں۔ تاہم 2018 میں روسی حکومت کو ٹیلی گرام کا صارف ڈیٹا فراہم نہ کرنے پر روس میں ایپلی کیشن پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

دوسری جانب روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے ٹیلی گرام چیف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا اب مغربی انسانی حقوق کی تنظیمیں اس گرفتاری پر خاموش رہیں گی؟ جنہوں نے 2018 میں روس کے ٹیلی گرام کے خلاف اقدامات پر تنقید کی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!