ایک سے زیادہ شادیاں جائز ہیں، واجب نہیں: پروفیسرجامعہ الازہر

ایک سے زیادہ شادیاں جائز ہیں، واجب نہیں: پروفیسرجامعہ الازہر

ایک بیوی کو دوسری بیوی لینے میں اپنے شوہر کا ساتھ دینا چاہیے
ایک سے زیادہ شادیاں جائز ہیں، واجب نہیں: پروفیسرجامعہ الازہر

Webdesk

|

13 Mar 2025

مصر کی جامعہ الازہر کے پروفیسر ڈاکٹر احمد کریمہ نے کہا ہے کہ ایک سے زیادہ شادیاں جائز ہیں، واجب نہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک بیوی کو دوسری بیوی لینے میں اپنے شوہر کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ اسے غیر اخلاقی رویے میں ملوث ہونے سے روکا جا سکے۔

سیٹلائٹ ٹی وی کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر کریمہ نے زور دے کر کہا کہ ہر مرد کو ایک سے زیادہ شادی کرنے کا حق ہے اور اسے اپنے فیصلے کو درست ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مصری عالم نے واضح کیا کہ تعدد ازدواج نہ تو واجب ہے اور نہ ہی مستحب ہے اور نہ ہی اس کی ممانعت ہے اور نہ ہی اس کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے۔ بلکہ یہ صرف اسلامی تعلیمات کے تحت ایک جائز عمل ہے۔

اس سے قبل، میزبان اور اداکار فضا علی نے حال ہی میں ایک سے زیادہ شادیوں پر اپنے تبصرے سے تنازعہ کھڑا کر دیا تھا۔ اپنے رمضان شو کے دوران ایک جرات مندانہ بیان میںاُن کا کہنا تھا کہ اسلام نے ایسی شادیوں کے لیے مخصوص شرائط مقرر کی ہیں، جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی اسے معمولی سمجھا جا سکتا ہے۔

اس کے بعد انہوں  نے اپنی تنقید کا رخ ایسے مردوں کی طرف کیا جو بیک وقت ایک سے زیادہ شادیاں کرتے ہیں، یہ بتاتے ہوئے کہ اسلام 'کثرت ازدواج کا حکم نہیں دیتا' بلکہ 'کچھ شرائط کے تحت اس کی اجازت دیتا ہے،' خاص طور پر 'ان خواتین کی مدد کرنا جو یتیم، غریب، بے سہارا، یا بچوں کے ساتھ طلاق یافتہ ہیں۔'

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!