ایران جوہری ہتھیار سے صرف 14 دن دور

ایران جوہری ہتھیار سے صرف 14 دن دور

امریکا نے یہ دعویٰ کردیا
ایران جوہری ہتھیار سے صرف 14 دن دور

Webdesk

|

21 Jul 2024

امریکی وزیرخارجہ ٹونی بلنکن نےخبردار کیا ہے کہ ایران جوہری بم بنانے کے لیےدرکار مواد ایک یا دو ہفتے میں تیار کرسکتا ہے۔

کولوراڈو میں سیکورٹی فورم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایران کی جوہری قابلیت کےحوالے سے خبریں نئے ایرانی صدر مسعود شکیان کے انتخاب کے بعد آئی ہیں۔ ہم نے پچھلے چند ہفتوں اور مہینوں میں ایران کے جوہری معاملات کو آگے بڑھتے دیکھا ہے۔ 

تاہم امریکی وزیرخارجہ نے اس بارے میں کچھ کہنے سے گریز کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی طرف بڑھنے سے روکنے کے لیے امریکا کی حکمت عملی کیا ہوگی۔

امریکی وزیرخارجہ ٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ایران نے ابھی جوہری ہتھیار نہیں بنائے ہیں تاہم وہ جوہری بم بنانے کے لیےدرکار مواد ایک یا دو ہفتے میں تیار کرسکتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!