ایران کو دیر ہونے سے پہلے سنجیدہ ہونا چاہیے، ٹرمپ کی وارننگ

ایران کو دیر ہونے سے پہلے سنجیدہ ہونا چاہیے، ٹرمپ کی وارننگ

جب وقت گزر گیا تو پھر کچھ نہیں ہوگا ، جو ہوگا وہ اچھا نہیں ہوگا۔
ایران کو دیر ہونے سے پہلے سنجیدہ ہونا چاہیے، ٹرمپ کی وارننگ

Webdesk

|

26 Mar 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جلد مذاکرات کرنے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیل کا وقت گزر رہا ہے، ایران کو دیر ہونے سے پہلے سنجیدہ ہوجانا چاہئے۔

ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر لکھا کہ ایرانی مذاکرات کار بہت مختلف اور عجیب ہیں، وہ مذاکرات کی بھیک مانگ رہے ہیں، انہیں ایسا کرنا بھی چاہیے کیوں کہ وہ فوجی طور پر تباہ ہوچکے ہیں اور ان کی واپسی کا کوئی امکان بھی نہیں ہے، لیکن  پھر بھی وہ عوام میں کہہ  رہے ہیں کہ ایران امریکی تجاویز کو صرف دیکھ رہا ہے۔

 ٹرمپ کے مطابق  یہ صحیح نہیں، ایران کو دیر ہونے سے پہلے سنجیدہ ہوجانا ہوگا، کیوں کہ جب وقت گزر گیا تو پھر کچھ نہیں ہوگا ، جو ہوگا وہ اچھا نہیں ہوگا۔

 واشنگٹن میں  اپنی جماعت ریپبلکن پارٹی کے فنڈ ریزنگ ایونٹ میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ  نے دعوی کیا کہ  ایرانی خوف زدہ ہیں، کوئی سپریم لیڈر بننیکو تیار نہیں، ایرانی لیڈر سیکہو کہ سپریم لیڈر بن جا  تو  وہ شکریہ کے ساتھ انکار کردیتا ہے، ایران خود مجھ سے بات کرنا چاہتا ہے اور  جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ایران فوری ڈیل چاہتا ہے مگراندرونی خوف کے باعث کھل کر بات نہیں کر رہا، مشرق وسطی میں ہماری کامیابی بے مثال ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!