ایران کے حملے کا خدشہ، اسرائیل میں امریکی سفارتخانے کے عملے پرپابندیاں
Webdesk
|
12 Apr 2024
واشنگٹن: ایران کے حملے کا خدشات کے پیش نظر امریکا نے اسرائیل میں اپنے سفارت خانے کے عملے پر پابندیاں عائد کردیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں ایران کی جوابی کارروائی کے خدشے کے پیش نظر امریکا نے اپنے سفارت خانے کے ملازمین پر سفری پابندیاں لگادی ہیں۔
جاری ہدایات میں عملے کے لیے کہا گیا ہے کہ سفارت خانے کے ملازمین اور ان کے اہل خانہ مقبوضہ بیت المقدس، تل ابیب یا بیئر شیوا کے علاقوں سے باہر نقل و حرکت نہ کریں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ان عوامل پر بات نہیں کروں گا جس کی وجہ سے ملازمین اور ان کی فیملی کے لیے سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں لیکن ہم مشرق وسطیٰ اور خاص طور پر اسرائیل میں خطرے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ہم صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل کی جانب سے شام میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے بعد جوابی کارروائی سے خبردار کیا تھا۔ واقعے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے لیڈر سمیت 13 افراد جام شہادت نوش کرگئے تھے۔
Comments
0 comment