ایران میں فائرنگ سے باپ اور 2 بیٹوں سمیت 8 پاکستانی جاں بحق، تعلق پنجاب سے تھا

ایران میں فائرنگ سے باپ اور 2 بیٹوں سمیت 8 پاکستانی جاں بحق، تعلق پنجاب سے تھا

سیستان میں 12 اپریل کی صبح مسلح افراد نے گیراج میں فائرنگ کی
ایران میں فائرنگ سے باپ اور 2 بیٹوں سمیت 8 پاکستانی جاں بحق، تعلق پنجاب سے تھا

ویب ڈیسک

|

12 Apr 2025

ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں آٹھ پاکستانیوں کو مسلح افراد نے قتل کردیا۔

ایرانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں مسلح افراد کے حملے میں کم از کم آٹھ پاکستانی شہری ہلاک ہو گئے۔

خامہ پریس کے مطابق یہ حملہ 12 اپریل 2025 بروز ہفتہ کی صبح مہرستان ضلع کے گاؤں ’حز آباد پائیں‘ میں کیا گیا جس میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے مکینک کو نشانہ بنایا گیا اور تمام افراد ایک گیراج میں کام کررہے تھے۔

مقتولین میں سے پانچ کی شناخت دکان مالک دلشاد، بیٹے نعیم، جعفر، دانش اور ناصر کے نام سے ہوئی، تمام مقتولین بہاولپور کے رہائشی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!