ایرانی حملہ، حسن نصر اللہ کی شہادت میں استعمال تمام جہاز تباہ! نقصانات کی تفصیل

ایرانی حملہ، حسن نصر اللہ کی شہادت میں استعمال تمام جہاز تباہ! نقصانات کی تفصیل

ایرانی حملے کے نتیجے میں اسرائیل کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیل جاری
ایرانی حملہ، حسن نصر اللہ کی شہادت میں استعمال تمام جہاز تباہ! نقصانات کی تفصیل

Webdesk

|

2 Oct 2024

ایران نے دعوی کیا ہے کہ اس نے راکٹ حملوں میں اس اسرائیلی جہاز کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا ہے جو حسن نصر اللہ کو نشانہ بنانے کیلیے استعمال کیا گیا تھا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کی جانب سے اسرائیل پر 400 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے جس میں اسرائیل کی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی میڈیا کا دعوی ہے کہ سپر سونک بغیر آواز کے چلنے والے بموں کے ذریعے تل ابیب میں اسرائیل کے ایف 35 جہازوں کے اڈے کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیااس کے علاؤہ دو اور فوجی بیسز پر میزائل کامیابی سے فائر کئے گئے، جس کے نتیجے میں اسرائیلی کو دفاعی سطح پر بڑے نقصان کا سامنا رہا ہے۔ 

ایرانی میڈیا کا دعوی ہے کہ ایف 35 جہازوں کے ذریعے 27 ستمبر کو لبنان کے دارالحکومت میں بمباری کی گئی تھی جس کے نتیجے میں حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ شہید ہوگئے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!