یوکرین کا روسی دارلحکومت پر اب تک کا سب سے بڑا تاریخی ڈرون حملہ

یوکرین کا روسی دارلحکومت پر اب تک کا سب سے بڑا تاریخی ڈرون حملہ

ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے
یوکرین کا روسی دارلحکومت پر اب تک کا سب سے بڑا تاریخی ڈرون حملہ

ویب ڈیسک

|

12 Mar 2025

ماسکو پر یوکرین نے اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا ہے۔ 

غیر ملکی ذرائع کے مطابق، یوکرین نے روسی دارالحکومت پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کیے، جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی اور 3 دیگر زخمی ہوئے۔

 روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ رات بھر مختلف علاقوں میں 337 یوکرینی ڈرون تباہ کیے گئے، جن میں سے 91 ماسکو کی جانب بھیجے گئے تھے۔ 

مزید برآں، یوکرین کی سرحد کے قریب کرسک کے علاقے میں 126 ڈرون بھی مار گرائے گئے۔

یہ حملے اس وقت ہوئے ہیں جب روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کے لیے کوششیں جاری ہیں اور سعودی عرب میں امن مذاکرات کا آغاز ہونے والا ہے، جس میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور یوکرینی صدر زیلنسکی بھی شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!