بیوی نے شادی کے اگلے ہی روز گنجے شوہر سے خلع مانگ لی
Webdesk
|
14 Jun 2024
مصر میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جب بیوی نے شادی کے اگلے ہی روز گنجے شوہر سے خلع کا مانگ لی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ انوکھا واقعہ مصر میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی اپنی شادی کے اگلے روز ہی شوہر سے خلع حاصل کرنے کے لیے عدالت پہنچ گئی ، جس پر ہر کوئی ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگیا۔
العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق نئی نویلی دلہن نے اپنے وکیل نہی الجندی کی معرفت عدالت سے رجوع کیا جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ لڑکے نے ان کی موکلہ کو دھوکا دیا اور شادی کے بعد پتہ چلا کہ اس کے سر پر بال نہیں ہیں۔
شادی سے پہلے دونوں کی کچھ عرصے تک منگنی رہی تھی تاہم منگنی سے شادی کے عرصے کے دوران لڑکے نے ہمیشہ وگ پہنے رکھی اور دلہن کو اس سے متعلق نہیں بتایا۔
لڑکا اس دوران اپنی منگیتر سے ملاقات میں اپنے خوبصورت بالوں اور برانڈڈ شیمپو کا ذکر کرتا تھا لیکن شادی کے بعد جب دولہا نے اپنی وگ اتاری تو دلہن اپنے شوہر کو گنجا دیکھ سر پکڑ لیا ۔
حقیقت کا علم ہونے پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی اور شوہر نے طیش میں آکر اپنی بیوی پر ہاتھ بھی اٹھایا جس کے بعد خاتون نے گھر چھوڑ دیا اور عدالت میں شوہر پر دھوکا دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے خلع کا مقدمہ دائر کر دیا۔
Comments
0 comment