خاتون نے دنیا کی سب سے موٹی زبان رکھنے کا ریکارڈ بنالیا

خاتون نے دنیا کی سب سے موٹی زبان رکھنے کا ریکارڈ بنالیا

ایمبرا کولینا کی زبان کی پیمائش ایک ڈاکٹر کی جانب سے تین بار کی گئی اور آفیشل اوسط پیمائش 5.44 انچز سامنے آئی۔
خاتون نے دنیا کی سب سے موٹی زبان رکھنے کا ریکارڈ بنالیا

Webdesk

|

2 Oct 2024

میلان: دنیا کی سب سے موٹی زبان کا ریکارڈ اٹلی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اپنے نام کرلیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 37 سالہ ایمبرا کولینا نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ انہوں نے دانتے بارنز (مردوں کی کیٹیگری میں موٹی زبان کے سابق ریکارڈ ہولڈر)کی تصاویر دیکھنے کے بعد ریکارڈ کے لیے اپلائی کرنے کا سوچا تھا۔

ایمبرا کولینا کی زبان کی پیمائش ایک ڈاکٹر کی جانب سے تین بار کی گئی اور آفیشل اوسط پیمائش 5.44 انچز سامنے آئی۔

انہوں نے خواتین کی کیٹیگری کا یہ ریکارڈ امریکی ریاست اوریگن سے تعلق رکھنے والی جینی ڈو وینڈر سے حاصل کیا جنہوں نے رواں برس کے ابتدا میں زبان کی 5.21 انچز کی پیمائش کے ساتھ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!