بیٹے کے ولیمے میں باپ نے تیسری شادی کرلی

بیٹے کے ولیمے میں باپ نے تیسری شادی کرلی

یہ شادی خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد گلیات کے علاقے پھلکوٹ میں ہوئی
بیٹے کے ولیمے میں باپ نے تیسری شادی کرلی

آفتاب مہمند

|

16 Apr 2025

بیٹا جوان ہو جائے تو اس کے سر پر سہرا سجا دیکھنے کی ہر والد کی خواہش ہوتی ہے لیکن یہاں تو بوڑھا باپ اور جوان بیٹا ایک ہی دن دولہا بن گئے۔

یہ دلچسپ شادی پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد گلیات کے علاقے پھلکوٹ میں ہوئی جہاں باپ اور بیٹا ایک ہی دن دولہا بنے اور گھر میں اپنی اپنی دلہنیں بیاہ کر لے آئے۔

بوڑھے غلام مصطفیٰ نے اپنے سر پر تیسری بار سہرا سجایا لیکن وہ اس دن تنہا دولہا نہیں بنے بلکہ اپنے بیٹے احسن مصطفیٰ کے سر پر سہرا سجا دیکھنے کا خواب بھی پورا کیا۔

ساس اور بہو ایک ساتھ بیاہ کر گھر میں آئیں تو پورا خاندان خوش ہوا اور علاقے میں اس طرح کی شادی کی ایک مثال بھی قائم ہوگئی۔

اسی روز انکے بھتیجے سفیر اعوان کی منگنی نے ایک ہی گھر میں خوشیوں کو چار چاند لگا دیے، باپ بیٹے کی شادی اور بھتیجے کی منگنی پر رشتہ داروں اور عزیزو اقارب میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

سابق چیئرمین یونین کونسل پھلکوٹ ملک گلاب کے بھائی اور سابق امیدوار براے تحصیل کونسل ملک مرتضیٰ اعوان کے والد محترم غلام مصطفی اور اس کے بھائی احسن مصطفئ نے ایک ہی روز سہرے سر پر سجا کر خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔

شادی کی تقریب میں عزیزوں اور رشتہ داروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی احسن مصطفی کی بارات پشاور سے دلہن لے کر آئی جبکہ انکے والد غلام مصطفی کی بارات لاہور سے دلہن کو بیاہ کر لائے۔ ایک ہی گھر میں باپ بیٹے کی شادی نے گلیات کے علاقوں میں تاریخ رقم کر دی۔

غلام مصطفی کی یہ تیسری شادی تھی اس سے قبل انکی دو بیویاں وفات پا چکی ہیں جس کے بعد انہوں نے ایک بار پھر اپنا گھر بسا لیا ایلیاں علاقہ کی عوام نے باپ بیٹے دونوں کو شادی کی ڈھیروں مبارک بادیں دیں ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!