امریکی شہری نے 2 لاکھ 71 ہزار ڈالر کے عوض نایاب مارخور شکار کرلیا
ویب ڈیسک
|
9 Dec 2024
امریکی شکاری رونالڈ جو وائٹن نے 2 لاکھ 71 ہزار ڈالر کی سب سے زیادہ رقم ادا کر کے چترال میں کشمیری مارخور کا شکار کرلیا۔
وائٹن ے اکتوبر میں اجازت نامہ حاصل کیا اور توشی شاشا کنزروینسی میں 49 انچ لمبے سینگوں کے ساتھ 11 سالہ مارخور کا شکار کیا۔
چترال وائلڈ لائف ڈویژن کے ڈویژنل فارسٹ آفیسر کے مطابق، یہ موجودہ سیزن کا پہلا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ "ایک اور ٹرافی ہنٹنگ اسی قیمت پر اسی کنزروینسی میں کی جائے گی، جب کہ تیسری ٹرافی اگلے سال مارچ کے مہینے میں کی جائے گی اور اسکی قیمت 2 لاکھ 31 ہزار ڈالر تک رکھے جانے کا امکان ہے۔
ٹرافی ہنٹنگ پروگرام، جو 1990 کی دہائی میں متعارف کرایا گیا تھا، اپنی آمدنی کا 80% مقامی کمیونٹی کو مختص کرتا ہے، جس سے تحفظ کی کوششوں اور علاقائی ترقی دونوں میں مدد ملتی ہے۔
اگرچہ اس پروگرام نے بین الاقوامی شکاریوں کو پاکستان کے شمالی علاقوں کی طرف راغب کیا ہے، لیکن یہ عالمی سطح پر نتنازع موضوع بنا ہوا ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ کھیل نایاب جانوروں کے قتل کو فروغ دیتا ہے، جبکہ تحفظ پسند غیر قانونی شکار کو کم کرنے اور مقامی برادریوں کو بااختیار بنانے میں اس کے کردار کو نمایاں کرتے ہیں۔
مارخور، پاکستان کا قومی جانور، عام طور پر 8,000-11,000 فٹ کی اونچائی پر رہتا ہے لیکن سردیوں کے مہینوں میں، شکار کے موسم کے ساتھ ساتھ کم اونچائی پر اترتا ہے۔
یہ پروگرام جنگلی حیات کے تحفظ کے ساتھ معاشی فوائد کے توازن کے لیے نمایاں توجہ مبذول کر رہا ہے۔
Comments
0 comment