پشاور، خاتون نے ڈکیتوں کو کمرے میں بند کردیا

پشاور، خاتون نے ڈکیتوں کو کمرے میں بند کردیا

خاتون نے کمرے میں ڈکیتوں کو بند کر کے پولیس کو اطلاع دی
پشاور، خاتون نے ڈکیتوں کو کمرے میں بند کردیا

ویب ڈیسک

|

25 Mar 2024

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت کے علاقے پشاور میں خاتون نے گھر میں داخل ہونے والے ڈکیتوں کو کمرے میں بند کر کے گرفتار کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور حیات آباد میں خاتون کے گھر مبینہ ڈکیتی کی کوشش کرنے پر خاتون نے ڈاکوؤں کو کمرے میں بند کر کے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچی تو ڈکیتوں نے نفری اور ایس ایچ او پر فائرنگ کی تاہم خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا، بعد ازاں انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

اے ایس پی حیات آباد نیاب نے بتایا کہ ملزمان پر پہلے بھی راہزنی اور ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں، ملزمان سے پستول برآمد کرلیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ملزم پر سیکورٹی گارڈ کو قتل کرنے کا الزام بھی ہے۔

واقعہ تھانہ تاتارا کی حدود سیکٹر ایف 7 میں پیش آیا، ملزمان کی شناخت شہاب ولد نور باز اور زاہد ولد عبد اللہ کے ناموں سے ہوئی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!