کراچی والوں کے لئے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ

کراچی والوں کے لئے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ

کے الیکٹرک کیلئے مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5 روپے 76 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوئی۔
کراچی والوں کے لئے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ

Webdesk

|

21 Aug 2024

کراچی : مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی دو ماہ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے76 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کیلئے مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5 روپے 76 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوئی۔

نیپرا نے بتایاکہ کیالیکٹرک صارفین کیلئے مئی کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 2 روپے59 پیسے فی یونٹ اور جون کی ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی 3 روپے 17 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوئی۔

نیپرا نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مئی کا اضافہ اکتوبر میں اورجون کا اضافہ نومبر میں وصول کیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!