ملک بھر میں فی تولہ سونے کا بھاؤ مزید کم ہوگیا
عالمی مارکیٹ میں 11 ڈالرز کی کمی کے بعد سونا فی اونس 2 ہزار 642 ڈالرز ہو گیا۔
Webdesk
|
3 Oct 2024
کراچی: آج کاروباری روز کے دوران ملک بھر میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 1100 روپے کم ہو گیا۔ اس کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 35 ہزار 254 روپے ہو گئی۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں 11 ڈالرز کی کمی کے بعد سونا فی اونس 2 ہزار 642 ڈالرز ہو گیا۔
Comments
0 comment