پاکستان میں سونا مزید سستا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
Webdesk
|
7 Nov 2024
کراچی :آج کاروباری روز کے دوران ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت 5,400 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 76 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے، اسی طرح، 10 گرام سونے کا بھا 4,630 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 37 ہزار 311 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب، عالمی بازار میں سونے کا بھا بھی کم ہوا ہے، جو 65 ڈالر کی کمی کے ساتھ 2,762 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔
یہ تبدیلیاں سونے کے مارکیٹ میں موجود اتار چڑھا کی عکاسی کرتی ہیں اور ممکنہ طور پر سرمایہ کاروں اور خریداروں کے لیے اہم معلومات فراہم کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔
Comments
0 comment