سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی واقع ہوگئی
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1925 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 7 ہزار 831 روپے ہے۔

Webdesk
|
18 Jun 2025
کراچی: ملک میں کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی آگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 245 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار 55 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1925 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 7 ہزار 831 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 20 ڈالر کم ہوکر 3378 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments
0 comment