سونے کی قیمت کے حوالے سے خبر سامنے آگئی

سونے کی قیمت کے حوالے سے خبر سامنے آگئی

عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 2 ڈالر کا اضافہ ہوا
سونے کی قیمت کے حوالے سے خبر سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

25 Mar 2024

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالر کے اضافے کے بعد 2187ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان میں فی تولہ اور دس گرام کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

پاکستان بھر کے تمام صرافہ بازاروں میں فی تولہ کی لین دین 2 لاکھ 28 ہزار 200 جبکہ دس گرام کی خرید و فروخت 1 لاکھ 95 ہزار 645 روپے کے ساتھ ہوئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2580روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2211.93روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!