سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت میں 4500 روپے کی کمی ہوئی ہے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی

Webdesk

|

22 Mar 2024

پاکستان میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 40 ڈالر کی بڑی کمی سے 2185 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی۔

جمعے کو پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں  24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4200 روپے کی کمی ہوئی جس سے 228200 روپے پر پہنچ گئی۔

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 3600روپے کی کمی سے 195645روپے کی سطح پر آگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے کی کمی سے 2580روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 17.15روپے کی کمی سے 2211.93روپے ہوگئی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!